Heer

ماننے والے
پاکستان امریکہ کو سپر پاور مانتا ہے اس لیے اس سے ڈرتا ہے ورنہ جو ممالک اس کی خدائی کے قائل نہیں۔وہ اس سے نہیں ڈرتے۔مشہور ہے دو ہندو بھائیوں میں ایک صبح اٹھ کر اپنے بت پوجا کرتا تھا تو دوسرا بت کو گن کر دس جوتے مارا کرتا تھا۔ایک روز یہ بت پجاری کے خواب میں آکر کہنے لگا کہ “تم اپنے بھائی کو سمجھاؤ۔وہ ہماری توہین نہ کرے ورنہ ہم تمھیں تباہ کر دیں گے۔“

پجاری نے عرض کی کہ “بھگوان میں تو ہر روز تمھاری پوجا کرتا ہوں اور تم سزا بھی مجھے ہی دینا چاہتے ہو جو جوتے مارتا ہے اسے سزا کیوں نہیں*دیتے ؟“

بت نے جواب دیا کہ“جو ہمیں مانتا ہی نہیں*ہم اسے کیسے سزا دے سکتے ہیں۔ہم تو اسی کو سزا دیں گے جو ہمیں مانتا ہے۔“اس طرح امریکا کا رعب بھی انہی ممالک پر چلتا ہے جو اسے مانتے ہیں جو نہیں*مانتے امریکا ان کا کچھ نہیں*بگاڑ سکتا۔

(پروفیسر محمد اسل

0 Responses

Post a Comment