Heer
زندگی انسان کا سب سے مختصر اور سب سے طویل سفر ہے یہ ایک خواب ہے جو خوبصورت بھی ہے اور بھیانک بھی ایک خوشی بھی ہے اور اذیت بھی زندگی کہ کئی روپ ہیں یہ کبھی سراب ہے کبھی گلاب ہے تو کبھی عذاب ہے زندگی بس یہی مختصر سی ضخیم کتاب ہے خواب سراب عذاب اور گلاب یہی اسکا نصاب ہے اسے دیکھو اسے پڑھو اس پر غور کرو اسے جان لو اور سیکھ لو کہ کیسے اس پر عبور حاصل کرنا ہے خود کوزندگی کے عذاب سے کیسے بچانا ہے زندگی کے خواب کو کس طرح خوبصورت تعبیر دینا ہے اور اس گلشن کو کھلتے مسکراتے مہکتے گلابوں کی سرزمین بنانا ہے زندگی کی حقیقت کو کس طرح جاننا اور پانا ہے خواب زندگی کی تعبیر کو کیسےحسین بنانا ہے زندگی کی بدصورتی کو مٹا کر کس طرح سجانا سنوارنا اور خوبصورت بنانا ہے زندگی کے دشوار گزار سفر کو کس طرح پر لطف اور خوشگوار بنانا ہے کتاب زندگی کی حکمتوں سے کس طرح فیض اٹھانا اور زندگی کو صحیح معنوں میں زندگی بنانا ہے یہ سب ہمارے ہاتھ میں ہے اگر ہم غور کریں تو کتاب زندگی خود ہماری رہنمائی کرے گی اپنے اندر پوشیدہ حکمتیں خود آشکار کرے گی اس کے لئے شرط یہی ہے کہ ہم خود چاہیں آگے قدم بڑھائیں محنت کوشش اور محبت سے ہر منزل پر کامیابی حاصل کرسکتے ہیں خالق کا حکم بھی یہی ہے کہ زمین و آسمان میں جو کچھ ہے اس پر غوروفکر کرو اسی طرح انسان اپنے رب کو اپنے آپ کو اور اپنے مقام کو پہچان سکتا ہے یہ ہو جائے تو سمجھو انسان نے کتاب زندگی پر دسترس حا صل کر لی اور یہی انسان کی وہ کامیابی ہے جس سے بڑھ کر اور کچھ نہیں اللہ تعلٰی ہمارے علم و حکمت میں اضافہ فرمائے اور ہم سب کو دونوں جہانوں کی کامیابیوں کے راستے پر گامزن رہنے کی توفیق عطا فرمائے آمین
0 Responses

Post a Comment